نوازشریف کے وارنٹس کی عدم تعمیل: پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف کے وارنٹس کی تعمیل کیوں نہ...
شائع 07 اکتوبر 2020 12:11pm

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف کے وارنٹس کی تعمیل کیوں نہ ہوسکی ، پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے افسران کا تحریری بیان سامنے آگیا ۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے وارنٹس گرفتاری کی تعمیل سے متعلق پاکستانی ہائی کمیشن کے لندن کے افسران نے تحریری بیان اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادیا۔

فرسٹ سیکرٹری دلدارعلی ابڑو نے بتایاکہ نوازشریف کے بیٹے کے سیکرٹری وقار احمد سے رابطہ ہوا ،وارنٹ گرفتاری وصولی کے حوالے سے وقت مقرر کیا گیا۔

ہائی کمشنی نے پارک لین لندن رہائش گاہ پر وارنٹس گرفتاری کی تعمیل کی اجازت دی تاہم بعد میں وقار نے کال کر کے معذرت کرلی۔

راؤعبد الحنان نے بتایاکہ لندن میں نوازشریف کی رہائش گاہ پر17 ستمبر وارنٹس کی تعمیل کیلئے گئے نوازشریف کے ذاتی ملازم محمد یعقوب نے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کیا جس کے باعث وارنٹ گرفتاری کی بائی ہینڈ تعمیل نہیں ہوسکی۔