سیپا کی کارروائی،پلاسٹک بیگز بنانے کے چار بڑے کارخانے سیل

فیکٹریوں میں ممنوعہ اور ناقابل تحلیل پلاسٹک بیگز بنائے جارہے تھے۔ لہذا فوری فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا۔
شائع 07 اکتوبر 2020 07:06pm

سندھ انوائرونمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نےضلع غربی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئےسائٹ صنعتی زون میں ممنوعہ پلاسٹک بیگز بنانے کے چار بڑے کارخانوں سیل کردیا۔

ناقابل تحلیل پلاسٹک بیگزکی تیاری کی اطلاع پرسیپا کی ٹیم نے سائٹ ایریا میں واقع چار کارخانوں پر چھاپے مارے، چھاپوں میں ٹیم کے ہمراہ پولیس بھی موجود تھی۔

فیکٹریوں میں ممنوعہ اور ناقابل تحلیل پلاسٹک بیگز بنائے جارہے تھے۔ لہذا فوری فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا۔

ڈائریکٹر سیپا وارٹ علی گبول کا کہنا ہے کہ غیر معیاری پلاسٹک بیگز ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں۔ مزکورہ فیکٹریاں ممنوعہ پلاسٹک مصنوعات کی تیاری میں ملوث تھیں اورماحولیاتی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی تھیں۔صوبائی محکمہ ماحولیات نے ناقابل تحلیل پلاسٹک بیگز کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

ضلع غربی سمیت سندھ بھر میں ممنوعہ پلاسٹک بیگز کی تیا ری اور فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔