'پاکستان علاقائی امن وسلامتی کے لئے اپنامثبت کرداراداکرتارہے گا'

وزیرخارجہ نے ترک ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کشمیرکے تنازعہ پرترکی کے مستقل اوردوٹوک موقف پرترک ہم منصب کا شکریہ اداکیا۔
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2020 08:23pm

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ایک بار پھر ایس عزم کااعادہ کیاہے کہ پاکستان فغان امن عمل سمیت علاقائی امن وسلامتی کےلئےاپنامثبت کردار ادا کرتارہے گا۔

انہوں نے ان خیالات کااظہاراپنے ترک ہم منصب میولوٹ کیووسوگلو کیساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئےکیا۔

وزیرخارجہ نے کشمیرکے تنازعہ پرترکی کے مستقل اوردوٹوک موقف پرترک ہم منصب کا شکریہ اداکیا۔

انہوں نے کہاکہ ترک صدررجب طیب اردوان نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے75ویں اجلاس میں مظلوم کشمیری عوام کی آوازبلند کی جس سے کشمیری عوام کوحوصلہ اوراعتمادملاہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ دونوں ملک علاقائی اورعالمی امورپر یکساں خیالات رکھتے ہیں۔

ترک وزیرخارجہ نے پاکستان کی طرف سے افغانستان میں امن کے لئے کوششوں سمیت علاقائی امن کےلئے اقدامات کوسراہا۔

ریڈیو پاکستان