چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
کراچی :حکومت سندھ نے چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر موبائل فون...
کراچی :حکومت سندھ نے چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع حکومت سندھ کے مطابق چہلم کے جلوسوں کے روٹ اور اطراف میں موبائل فون سروس بند رہے گی، صوبائی حکومت نے اِس سلسلے میں وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے موبائل سروس کمپنیوں کو احکامات جاری کرے گی،اس کے علاوہ حضرت امام حسینؓ کے چہلم کی مناسبت سے کراچی میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا تاہم فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔