فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کی درخواستوں پر دلائل مکمل
اسلام آباد:وفاقی وزیر فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہوگئے، الیکشن کمیشن درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ آئندہ سماعت پر سنائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا کخلاہف نا اہلی کی درخواستوں پر سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔
وفاقی وزیر کے وکیل کی جانب سے درخواستوں کے قابل سماعت نہ ہونے سے متعلق دلائل دیئے کہ الیکشن کمیشن کسی ممبر کو نا اہل قرار نہیں دے سکتا۔
ممبر پنجاب نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کسی بھی ممبر کو نا اہل کر سکتا ہے،جس پر وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ہماری درخواست فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی سے متعلق ہے، فیصل واوڈا پیدائشی امریکی شہری ہیں، ریٹرننگ افسر کے سامنے اعتراض اٹھایا جو الیکشن سے پہلے کا معاملہ ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ دونوں فریقین کے دلائل سن لئے ہیں، آئندہ سماعت پر درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ سنائیں گے، کیس کی سماعت دو نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔