سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

مینگورہ:خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے...
شائع 08 اکتوبر 2020 02:43pm

مینگورہ:خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور اس کے گردونواح میں محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا اور زلزلے کی گہرائی 100 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔