'جبری مذہب کی تبدیلی کی اجازت کوئی مذہب نہیں دیتا'
وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جبری مذہب کی تبدیلی کی اجازت کوئی مذہب نہیں دیتا. دین اسلام تمام اقلیتوں کو مذہبی عبادات کی مکمل اجازت دیتا ہے۔
سینیٹ کمیٹی کا اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری،سینیٹر امین اللہ کاکڑ،سینیٹر سکندر مندھرو،ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار،کھیل داس کوہستانی، درشن لعل جے پرکاش، ایم پی اے نند کمار بھی شریک ہوئے۔
سیکریٹری داخلہ سندھ عثمان چاچڑ، سییکرٹری ہیومن رائٹس ڈاکٹر بدر جمیل، سیکریٹری مینارٹیز سعید اعوان، ایڈشنل سیکرٹری قانون علی احمد بلوچ بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ حکومت سندھ نے اقلیتوں کے لئے علیحدہ محکمہ بنایا ہے اقلیتوں کے لئے مخصوص 5 فیصد کوٹے پر سندھ میں عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔آدم شماری کےنتائج موصول نہ ہونے سےصوبےمیں اقلیتوں کی حقیقی تعداد معلوم نہیں ہے۔وفاق کو بھی کردار ادا کرنا چاہیئے ہم مل بیٹھ کر اس معاملے کا پائیدار حل نکال سکتے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔