آڈیٹر جنرل آفس آٹھ سرکاری محکموں کا آڈٹ کرے گا
آڈیٹر جنرل آفس آٹھ سرکاری محکموں کا آڈٹ کرے گا۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزارت خزانہ کی ہدایت پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آٹھ محکموں کے جنرل پراویڈنٹ فنڈز کے اسپیشل آڈٹ کے لئے آڈٹ ٹیم تشکیل دینے کا کہا ہے۔
اکاؤٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو ،چیف اکاؤنٹس آفیسر،ایم او ایف اے،پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ،پاکستان پوسٹ کا محکمہ،ملٹری اکاؤٹنٹ جنرل، جیالوجیکل سروے آف پاکستان ،سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز اور پاکستان ریلویز کا آڈٹ ہوگا۔
اے جی پی کو لکھے گے خط میں وزارت خزانہ نےاسپیشل آڈٹ کے لئے کچھ ٹرمز آف ریفرنسز کا بھی ذکر کیا ہے۔ٹی او آرز کے مطابق یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا جمع ہونے والے پراویڈنٹ فنڈ کی تقسیم قانون اور قاعدے کے مطابق ہے؟شرح سود کیا ہے؟ کیا تمام ملازمین پر ایک ہی شرح لاگو ہے؟
وزارت خزانہ نےاپنے خط میں مزید وضاحت بیان کی ہے کہ جن آٹھ اداروں کا اسپیشل آڈٹ ہونے جا رہا ہےوہ آڈٹ ٹیم کو ریکارڈ کی فراہمی سمیت ہر سوال کے جواب دینے کے پابند ہوں گے۔اسپیشل آڈٹ کی آڈٹ رپورٹ 2 ماہ کے اندر فنانس ڈویژن کو بھیجنی ہو گی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔