پرویز الٰہی کی پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت جلد مکمل کرنیکی ہدایت
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اورسیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کےہمراہ پنجاب اسمبلی کی نئی زیرتعمیر بلڈنگ کا جائزہ لیا۔
دورے کے موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو بلڈنگ کو ہر لحاظ سے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ بلڈنگ کی تعمیر میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔وہ ہر ہفتے تعمیراتی کام کا خود معائنہ کریں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سے صدر لاہور ہائیکورٹ بار طاہر نصراللہ وڑائچ اور نائب صدر بیرسٹر سعید ناگرہ نے بھی ملاقات کی۔
اس ملاقات میں وزیر قانون راجہ بشارت بھی موجود تھے۔پرویز الہیٰ نےوزیرقانون کولاہورہائیکورٹ میں جلداز جلد ڈسپنسری کی تعمیر کروانے کی ہدایت بھی کی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔