آئی لینڈز منصوبے پر سندھ حکومت کا اعتماد میں لینے کا اعلان

وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت کےساتھ بات کرنےکےلئےتیارہیں ۔ بنڈل آئی لینڈ منصوبہ اسلام آباد نہیں لایاجارہا،کراچی میں ہی رہے گا۔
شائع 08 اکتوبر 2020 09:55pm

گورنر سندھ نے آئی لینڈز منصوبے پر سندھ حکومت کا اعتماد میں لینے کا اعلان کردیا۔

اسلام آبادمیں وفاقی وزیر علی حیدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں تحفظات دور کریں گے۔جزائر سندھ کاحصہ ہیں اور رہیں گے، اٹھا کر اسلام آباد نہیں لایا جا رہا۔آئی لینڈ سے وصول ہونے والا ریونیو سندھ حکومت کو جائے گا،50 ارب ڈالر سرمایہ کاری ہو گی، ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ سندھ کا حصہ ہے اور رہے گا ۔ بنڈل آئی لینڈ سے وصول ہونے والی آمدن سندھ حکومت کو جائے گی۔نیا شہر بسانے سے متعلق صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ بنڈل آئی لینڈ کو ترقی دینے سے روز گار کے ڈیڑھ لاکھ نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت کےساتھ بات کرنےکےلئےتیارہیں ۔ بنڈل آئی لینڈ منصوبہ اسلام آباد نہیں لایاجارہا،کراچی میں ہی رہے گا۔