خیبر پختونخوا: بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ
خیبر پختونخوا میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، صوبے میں رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران 184واقعات رونما ہوئیں۔
خیبر پختونخوا پولیس کے جاری کردہ رپورٹ کے اعداد شمار کے مطابق 2018 میں 145 بچے جبکہ 2019 میں 185 بچے ذیادتی کا شکار ہوئے۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پہلے اٹھ ماہ میں 4 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ بچوں سے زیادتی کے واقعات میں پشاور،مردان،چارسدہ اور نوشہرہ سرفہرست۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2018 کے دوران بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث 211ملزم، 2019 میں 264 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گھناونے جرم میں ملوث 235 ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ماضی میں بچوں کے ساتھ ذیادتی کے بیشتر مقدمات درج نہیں ہوتے تھے۔ بچوں کے ساتھ زیادتی واقعات کی رپورٹنگ میں اضافے کے ساتھ اعداد و شمار بھی بڑھ گئے۔ ہنگو، کوہستان اور کرم کے اضلاع میں پچھلے دو سالوں کے دوران جنسی ذیادتی کا کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔