پنجاب اسمبلی: ن لیگ کا باغی اراکین کا گھیراو
مسلم لیگ ن کے باغی اراکین اسمبلی کو پنجاب اسمبلی میں شرکت کیلئے آنا مہنگا پڑ گیا۔ لیگی اراکین نے باغی اراکین کو ایوان سے باہر نکال دیا۔
شدید نعرے بازی اور تکرارکے بعد ایم پی اے فیصل خان نیازی سے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ بھی لکھوا لیا گیا۔
پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے باغی اراکین کا مسلم لیگ ن کے اراکین نے گھیراؤ کیا۔ مسلم لیگ نون کے چیف وہب خلیل طاہر سندھو نے باغی اراکین کو ایوان میں اپوزیشن بینچز پر بھیٹنے سے منع کیا جس کے بعد پارٹی کے دیگر ایم پی ایز نے باغی اراکین کو ایوان سے باہر نکال دیا۔
لیگی اراکین نے مولانا غیاث الدین، فیصل خان نیازی، کاظم پیرزادہ اور جلیل شرقپوری کا گھیراؤ کیا اور ان کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی۔
بعض لیگی اراکین اسمبلی نے بہاولپور سے مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ایم پی اے فیصل خان نیازی سے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ بھی لکھوا لیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔