پی ٹی آئی سابقہ حکومتوں کا تسلسل قرار

جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کو سابق حکومت کا تسلسل قرار دے دیا۔...
شائع 09 اکتوبر 2020 10:18pm

جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کو سابق حکومت کا تسلسل قرار دے دیا۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے تحریک انصاف کو گزشتہ حکومتوں کا ایک تسلسل قرار دے دیا اور کہا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے وزیراعظم کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ قرضوں کے بوجھ تلے دبے عوام کو قبر میں سکون کیسے ملےگا؟

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک بھی کہہ رہا ہے کہ آئندہ دو سالوں میں پاکستان کی معیشت بہتر ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن تحریک چلا رہی ہے۔ ہم بھی چلائیں گے، جلسے جلوس اور احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح ایجنڈا ہے اور وہ اسلامی نظام کا قیام ہے۔