Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی لگا کر نوجوانوں سے ان کا ہنر چھین لیا'

کراچی: ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کراچی پریس کلب میں ٹک ٹاک پر پابندی کے...
شائع 10 اکتوبر 2020 05:31pm

کراچی: ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کراچی پریس کلب میں ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی لگا کر نوجوانوں سے ان کا ٹیلنٹ چھین لیا ہے۔ فوری طور پر ٹک ٹاک سے پابندی ہٹائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں پریس کانفریس کے دوران ٹک ٹاکر حریم شاہ نے موجودہ حکومت سے ٹک ٹاک پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی لگا کر نوجوانوں سے ان کا ہنر چھین لیا ہے اگر پابندی لگانی ہے تو بے حیائی پر لگائی جائے اپنے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا کوئی بے حیائی نہیں۔

پریس کانفرس کے دوران حریم کا مزید کہنا تھا کہ میری عمران خان سے گزارش ہے کہ ٹک ٹاک سے فوری طور پر پابندی ختم کی جائے، حکومت کے پاس کوئی ایسی وجہ نہیں کہ اس ایپ پر پابندی لگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں نوجوان اس پابندی کی وجہ سے پریشان ہیں، میں خود بے حیائی کے خلاف سب سے آگے کھڑی ہوں مگر ٹیلنٹ کو چھین لینا کہاں کا انصاف ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div