آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مولاناعادل کےقتل پرافسوس کااظہار
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے معروف عالم دین مولاناعادل کےقتل پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو ملک دشمنوں کی طرف سے بدامنی پیداکرنےکی کوشش قراردے دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے مولاناعادل کےقتل پرافسوس کا اظہار کیا اورٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی۔
Expressing grief on assassination of renowned religious scholar Maulana Adil in Karachi, #COAS strongly condemned the incident and termed it an attempt to foment unrest by Pakistan’s enemies. COAS directed all out support to civil administration to bring the criminals to justice.
آرمی چیف نے کہا کہ واقعہ ملک دشمنوں کی طرف سے بدامنی پیداکرنےکی کوشش ہے۔
پاک فوج کے سربراہ نے مجرموں کوکٹہرےمیں لانے کیلئے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔