کیپٹن (ر) صفدر نے ایک اور متنازع بیان دے دیا

ہمارے سیاست دانوں کی جانب سے مذہب کے حوالے سے کئی ایسے بیان ...
شائع 11 اکتوبر 2020 09:26am

ہمارے سیاست دانوں کی جانب سے مذہب کے حوالے سے کئی ایسے بیان سامنے آچکے ہیں، جس پر انہیں بعد میں شرمندگی کا سامنا ہی کرنا پڑا ہے۔

کچھ عرصہ قبل مریم نواز نے بھی خود کو اور اپنے والد نواز شریف کو نہایت ہی اعلیٰ و ارفع ہستی سے تشبیہ دی تھی، جس پر سوشل میڈیا، مین اسٹریم میڈیا اور ہر جگہ خوب تنقید کی گئی تھی۔

اب ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے ایک بار پھر متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ، 'مریم نواز ماشاءاللہ بہادر باپ اور بہادر دادا کی بیٹی ہے اور اسے فخر ہونا چاہیے کہ وہ حضرت علیؓ کے خاندان میں بیاہی ہوئی ہے۔ اس نے بی بی زینب کی سنت ادا کرنی ہے اور وقت کے یزیدوں سے ٹکرانا ہے۔'

کیپٹن (ر)صفدر کے اس بیان کے بعد سے سوشل میڈیا پر طوفان آیا ہوا ہے اور ہر کوئی تنقید کے نشتر برسا رہا ہے۔