پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید12ہلاکتیں، 666 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
شائع 11 اکتوبر 2020 10:04am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 12افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,570ہوگئی جبکہ مزید666 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد318,932ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئےملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 666نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ18ہزار 932ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 11اکتوبر بروز اتوارکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا کے مزید389نئے مریض سامنے آئے جبکہ6ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں203،اسلام آباد میں 86، آزاد کشمیر میں54، گلگت بلتستان 24 اور بلوچستان میں کورونا کے 22کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نےپنجاب میں 5 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ40ہزار131 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ 687افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں38ہزار329،اسلام آباد میں17ہزار296،بلوچستان میں15ہزار520 ،گلگت بلتستان میں3924اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے3045کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید12مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6570ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2549افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2257،خیبرپختونخوا میں 1263،اسلام آباد میں188،بلوچستان میں146اور گلگت بلتستان میں 89اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث78 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ08ہزار904 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے483 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے396افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ03ہزار458مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران28ہزار893کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے666افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 38لاکھ57ہزار845افراد کے ٹیسٹ کے6 جا چکے ہیں۔