وزیراعظم کا ٹائیگرفورس کو مہنگائی کیخلاف متحرک کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کو دال ، آٹا، چینی اور گھی کی...
وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کو دال ، آٹا، چینی اور گھی کی قیمتوں کی جانچ کرنے کا ٹاسک دیدیا۔
وزیراعظم کا اپنا ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ٹائیگر فورس کنونشن سے خطاب کرینگے۔
وزیراعظم نےکہا کہ وہ چاہتے ہیں ٹائیگرفورس روزانہ کی بنیاد پراشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لے۔ باقاعدگی سے اپنے علاقوں میں دال ، آٹا، چینی اورگھی کی قیمتوں کی جانچ کرے اور اسے پورٹل پر پوسٹ کرے۔
آئندہ ہفتے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے کنوینشن کیلئے معاون خصوصی عثمان ڈار نے مشاورت مکمل کرلی ہے، جس میں وزیراعظم نوجوانوں کوحکومتی ایکشن پلان ، لائحہ عمل اور گائیڈ لائینزفرائم کرینگے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔