ایران سے آنے والے چھ زائرین اغواء
پنجگور کے نواحی علاقے سے ایران سے آنے والے چھ زائرین اغواء کرلئے گئے، مغوی چیدگی سرحد عبور کر کے ایران سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آٹھ زائرین جن میں دو خواتین اور چھ مرد شامل تھے ایران سے چیدگی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے بعد سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہوئے۔
زائرین جب گاڑی میں پنجگور کے علاقے عیسیٰ پہنچے تو ڈبل کیبن میں سوار مسلح افراد نے ان کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ چیک کرنے کے بعد چھ مردوں حبیب، حسین، سکندر، احمد رضا اور مہدی رضا کو اغواء کر کے نامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے، جبکہ دو خواتین شہناز بیگم اور مسکان بی بی کو چھوڑ دیا۔
خواتین کو ضابطے کی کارروائی کے بعد مقامی انتظامیہ کی نگرانی میں ٹیکسی ڈرائیور کے حوالے کر دیا گیا۔
مغوی کراچی ماڈل ٹاؤن ملیر کے رہائشی ہیں، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویان اور ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔