بغاوت کے مقدمے میں نواز شریف کے علاوہ تمام لیگی رہنماؤں کے نام خارج
مسلم لیگ نون کی قیادت کیخلاف بغاوت کے مقدمے میں نواز شریف کے علاوہ تمام لیگی رہنماؤں کے نام نکال دیئے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش انصاف کے تقاضوں کے مطابق مکمل کی جائے گی۔
انویسٹی گیشن ونگ لاہور کے ترجمان کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے بدر رشید نامی شہری کی جانب سے تھانہ شاہدرہ میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کیخلاف درج مقدمے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے اپنے ٹی او آرز کے مطابق تفتیش کرتے ہوئے مدعی کا بیان قلمبند کیا۔ ایف آئی آر اور مدعی کے بیان کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے چار دفعات ایف آئی آر کی تحریر سے مطابقت نہ رکھنے کی وجہ سے حذف کر دی ہیں۔
ترجمان کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم مدعی کے بیان، ایف آئی آر اور دونوں ویڈیو بیانات کو دیکھنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی کہ جن لیگی رہنماؤں کو دو تقاریر کی تائید کرنے پر مقدمے میں نامزد کیا گیا ان کیخلاف مکمل شواہد نہ ہونے کے باعث قانونی کارروائی جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق مقدمے کی تفتیش قانون، شواہد اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق مکمل کی جائے گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔