'مولانا عادل کے قتل میں بھارت ملوث ہے'

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ دشمن چاہتا ہےکہ پاکستان میں فرقہ واریت پھیلے، مذہبی منافرت پھیلانے والوں کا پاکستان اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں.
شائع 11 اکتوبر 2020 08:13pm

چیئرمین پاکستان علماءکونسل مولانا طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ مولانا عادل کے قتل میں بھارت ملوث ہے۔دشمن چاہتا ہےکہ پاکستان میں فرقہ واریت پھیلے، مذہبی منافرت پھیلانے والوں کا پاکستان اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوے چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے مولانا عادل پرقاتلانہ حملہ کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں امن نہیں چاہتا تاہم وہ پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلاناچاہتا ہے۔ شرپسندعناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

مولانا طاہراشرفی کاکہناتھاکہ علماء نظریاتی سرحدوں کےمحافظ ہیں۔دشمن چاہتاہےکہ پاکستان میں فرقہ واریت پھیلے،تاہم ایسی حرکت کرنےوالوں کا عوام محاسبہ کریں۔ یونین کونسل کی سطح پر بین المسالک ہم آہنگی کونسلز جلد بنا دئیے جائیں گے۔