'گلگت بلتستان پاکستان کی معیشت اور سی پیک کا گیٹ وے ہے'
پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اورا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان نے ملاقات کی۔ ملکی سیاسی صورتحال سمیت گلگت بلتستان میں فیئر الیکشن کرائے جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان نے ملاقات کی۔
اس موقع پرچوہدری شجاعت حسین نےکہاکہ گلگت بلتستان میں الیکشن فیئراور فری ہونے چاہئیں اور ان انتخابات میں سب کو آزادانہ طور پر حصہ لینے کا موقع ملنا چاہیئے ۔ گلگت بلتستان پاکستان کی معیشت اور سی پیک کا گیٹ وے ہے۔ پاکستان کی سلامتی، دفاع اور اقتصادی ترقی کےلئے اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے جسے کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
اس موقع پراسپیکر چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ اس علاقہ کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔ گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا مطالبہ بھی سب سے پہلے چوہدری شجاعت حسین نے پیش کیاتھا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔