کورونا وباء کے باوجود ملکی معیشت کیلئے اچھی خبریں ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وبا ءکے باوجود...
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2020 10:43am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وبا ءکے باوجود ملکی معیشت کیلئے اچھی خبریں ہیں ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی محنت سے ترسیلات زر مزید بہتر ہوئیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کورونا وبا ءکے باوجود ملکی معیشت کیلئے اچھی خبریں ہیں ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی محنت سے ترسیلات زر مزید بہتر ہوئیں ، ستمبر2020 میں بیرون ملک سے ہمارے محنتی پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر2اعشاریہ3ارب ڈالرکی سطح تک پہنچیں،جوگزشتہ ستمبرسے31فیصد اوراگست سے9فیصدزیادہ ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ الحمداللہ !یہ لگاتار چوتھامہینہ ہےکہ ترسیلات2ارب ڈالرسےزیادہ رہیں۔