آئی جی پنجاب انعام غنی کی تعیناتی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور:آئی جی پنجاب انعام غنی کی تعیناتی کولاہورہائیکورٹ میں...
شائع 12 اکتوبر 2020 01:07pm

لاہور:آئی جی پنجاب انعام غنی کی تعیناتی کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،چیف جسٹس قاسم خان نے درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی۔

درخواست گزار نے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کی تعیناتی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

درخواست گزار نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرکے پولیس آرڈر کی خلاف ورزی کی گئی ہے، آئی جی پنجاب کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔

چیف جسٹس قاسم خان نے درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی جبکہ عدالت نے وفاقی اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔