چارسدہ اغواء و زیادتی کیس: ملوث ملزم گرفتار

چارسدہ میں ڈھائی سالہ زینب اغواءاور جنسی زیادتی و قتل کیس میں پولیس نے ڈھائی سالہ بچی زینب کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا.
شائع 12 اکتوبر 2020 07:18pm

چارسدہ میں ڈھائی سالہ زینب اغواءاور جنسی زیادتی و قتل کیس میں پولیس نے ڈھائی سالہ بچی زینب کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔پوسٹمارٹم کے دوران بچی سے جنسی زیادتی کی تصدیق بھی ہوئی تھی۔

ڈی پی اومحمد شعیب خان، صوبائی وزیر اطلاعات کامران بنگش اور وزیر قانون سلطان محمد خان کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ڈھائی سالہ بچی زینب کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم لعل محمد عرف بڈا ولد فضل محمد کی عمر 45 سے 50سال کےدرمیان ہے۔ملزم کی نشاندہی پرپولیس نےآلہ قتل درانتی اور بچی کے جوتے بھی برآمد کر لئے۔ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

ایف آئی آر میں بچی سے جنسی زیادتی اورقتل کی دفعات کا اضافہ کیاگیا ہے۔بچی کے پوسٹمارٹم کے بعد ڈی این اے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں جسکے نتیجے کا انتظار ہے تاہم پوسٹمارٹم کے دوران بچی سے جنسی زیادتی کی تصدیق بھی ہوچکی ہے۔

ڈی پی او محمد شعیب خان نے بتایا کہ تھانہ پڑانگ میں اغواء کی رپورٹ درج ہونے کے بعد چارسدہ پولیس کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس کے بعد جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے 388 مکانات کی پروفائلنگ کرکے 70 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے تھے۔

پولیس نے پریس کانفرنس کے دوران ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا۔