'بھارت نے مکاری سے کشمیری حق خودارادیت کو روندا'

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہاکہ بھارت نے بڑی مکاری سے...
شائع 12 اکتوبر 2020 07:40pm

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہاکہ بھارت نے بڑی مکاری سے کشمیرکی حق خودارادیت کو روندا ہے۔ بھارت کے منفی بیانیے کو کاونٹر کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کیا اور کہا پاکستان عالمی سطح پر مذموم بھارتی بیانیہ کے سدباب میں کامیاب رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کے بھارتی اقدامات کے بعد مسئلہ کشمیر مزید اجاگر ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کشمیری بھارتی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہیں۔ عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی معترف ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ بھارت کےمنفی بیانیےکوکاونٹرکرنےکی ضرورت ہے، کشمیری شہید ہورہے ہیں اوربھارت الٹاانہی پرالزامات لگارہاہے۔

شاہ محمود نے دعویٰ کیا کہ پاکستان مذموم بھارتی بیانیہ کےسدباب میں کامیاب رہا، 5اگست کےبھارتی اقدامات کےبعدمسئلہ کشمیرمزیداجاگرہوا۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ڈپلومیسی جدید دور کا تقاضاہے، یہ حقیقت ہےمیڈیا ریاست کاچوتھا ستون ہے، فارن ڈپلومیسی کوکامیاب بنانےمیں میڈیاکااہم کردارہے۔