حکومت جنوری سے پہلے چلی جائے گی، بڑا دعویٰ سامنے آگیا
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'جنوری سے پہلے حکومت چلی جائے گی۔'
مریم نواز نے آج ٹی وی کے پروگرام 'فیصلہ آپ کا' میں میزبان عاصمہ شیرازی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اے پی سی نے فائنل تاریخ جنوری کی دی ہوئی ہے مگر مجھے لگتا ہے کہ یہ کام اس سے پہلے ہی ختم ہوجائے گا۔
عاصمہ شیرازی نے ن لیگ کی نائب صدر سے سوال کیا کہ اگر آپ کو استعفے دینے پڑے تو کیا دینگے؟ جس پر مریم نے جواب دیا کہ 'اگر استعفے دینے پڑے تو وہ بھی دے دیں گے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'مجھے یقین ہے نہ یہ آئینی حکومت ہے اور نہ ہی منتخب حکومت ہے۔'
عاصمہ شیرازی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ کیا آپ حکومت سے ڈائیلاگ کریں گے جس پر انہوں نے کہا کہ 'یہ حکومت، حکومت کہلانے کے لائق ہی نہیں ہے، میں اس کو حکومت نہیں سمجھتی، اس کو منتخب حکومت کہنا منتخب ہونے اور عوامی نمائندوں کی توہین ہے، میں نے نہ کبھی اس کو حکومت سمجھا، نہ ہی کبھی عمران خان کو وزیراعظم کہا اور نہ ہی اُنہیں دل سے وزیراعظم سمجھا۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'ادارے خود کو سیاست میں ملوث نہ کریں کیونکہ ادارے بہت مقدس ہیں۔'















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔