مذہب کی آڑ میں انتشار پھیلانے والوں کی سازشوں کوناکام بنانےپرزور
وزیراعظم عمران خان نے مذہب کی آڑ میں ملک میں انتشار کو ہوا دینے پر تلے ہوئے ملک دشمن عناصرکےمذموم عزائم ناکام بنانےکےلئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا ہے۔
وزیر اعظم نے پیر کواسلام آباد میں اقلیتوں کےلئے قومی کمیشن کے چیئرمین چیلارام کیوالنی کی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات کی۔
عمران خان نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقلیتوں کا قومی کمیشن اس سلسلے میں اپناکردار اداکرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اقلیتی برادری کے آئینی اور قانونی حقوق کے تحفظ کےلئے پرعزم ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم نے اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے ممتاز علمائے کرام سے ملاقات میں یقین ظاہر کیا کہ وہ اسلامی اقدار کے فروغ اور ملک میں فرقہ واریت کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کےلئے معاشرے کی سماجی، ثقافتی اور مذہبی اقدار کو اجاگر کرنا ناگزیر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ علمائے کرام نے مشکل وقت میں ہمیشہ قوم اور حکومت کی رہنمائی کا فرض نبھایا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔