کراچی میں مولاناڈاکٹرعادل خان اور ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ درج
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید معروف عالم دین مولانا ڈاکٹر عادل خان اوران کے ڈرائیورکے قتل کامقدمہ شاہ فیصل تھانے میں درج کرلیاگیا،مقدمے میں قتل اوردہشتگردی کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔
کراچی میں جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولاناڈاکٹر عادل خان اوران کے ڈرائیورکےقتل کامقدمہ سرکارکی مدعیت میں تھانہ شاہ فیصل کالونی میں درج کرلیاگیا۔
ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل اوردہشتگردی کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق رات پونے 8بجے پولیس مددگار15پرفائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی ،7بجکر50منت پرپولیس جائے وقوعہ پرپہنچ چکی تھی،جائے وقوعہ سے 2زخمی افرادکواسپتال منتقل کیاگیاجوبعدمیں دم توڑگئے۔
مقدمے کے متن کے مطابق 3 ملزمان نے گاڑی پر پستول سے فائرنگ کی اور موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے،ایک ملزم نے شلوار قمیض اور 2 نے پینٹ شرٹ پہنچ رکھی تھی جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 5خول بھی تحویل میں لئے۔
مولاناعادل کی گاڑی پرحملے کے حوالے پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سمیت دیگرشواہدبھی اکھٹے کئے جس کےبعدحملہ آوروں کی تلاش کاسلسلہ جاری ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔