کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی جبکہ...
شائع 13 اکتوبر 2020 12:20pm

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی جبکہ شہر کا درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ہیٹ ویو ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔

کراچی والے تیارہوجائیں شہر میں سورج آج بھی آگ برسائے گا،موسم کبھی گرم اور کبھی نارمل ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹری گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ، دن کے اوقات میں درجہ حرارت 38 سے39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ممکنہ ہیٹ ویو 6سے 8 دن تک جاری رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ چند روز سے ہونے والی گرمی نے ہیٹ ویو کی صورت اختیار کرلی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کلئےچ ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری دوپہر کےاوقات میں بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں جبکہ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ وسطی ایشیا میں موجود ہوا کا زائد دباؤ ہیٹ ویو کا سبب ہے، تاہم شہر میں شمال اور شمال مغربی سمت سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نےتمام سرکاری اسپتالوں کو الرٹ جاری کردیاہے۔