سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی مزار قائد پر حاضری
کراچی :پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے کے بعد ایڈمرل محمد امجد خان...
کراچی :پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے کے بعد ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی ،جہاں انہوں نے بانی پاکستان کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی کراچی آمد ہوئی، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔
سربراہ پاک بحریہ نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔