متحدہ پاکستان کا مقدمات ختم کرنیکا مطالبہ

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیوایم...
شائع 13 اکتوبر 2020 10:20pm

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان نے موقع دیکھ کر چوکا مار دیا، وزیراعظم سے متحدہ رہنماؤں پر قائم مقدمات فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اپوزیشن جماعتوں نے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف طبل جنگ بجایا ایسے میں کابینہ کی بیٹھک لگی۔

کسی نے مہنگائی کم کرنے کی رائے دی تو کسی نے دوائیوں کی اونچی قیمت کی تجویز دی، لیکن ایم کیو ایم نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا اور اپنے رہنماؤں پر لگے مقدمات کے خاتمہ کا مطالبہ کرڈالا۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نےکہا بے بنیاد مقدمات ختم کیے جائیں۔

امین الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت داخلہ اوروزارت قانون کومقدمات کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے, 5 سیٹوں کے ساتھ بی این پی مینگل پہلے ہی حکومتی اتحاد سے الگ ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب 7 سیٹوں والی ایم کیو ایم کے کے مطالبات نے پی ٹی آئی کیلئے بہت کم آپشن چھوڑا ہے۔