پشاور چڑیا گھر میں ایک اور چیتا ہلاک

پشاور چڑیا گھر میں ایک اور چیتا ہلاک ہوگیا، چڑیا گھر انتظامیہ کا...
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2020 10:37pm

پشاور چڑیا گھر میں ایک اور چیتا ہلاک ہوگیا، چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چیتوں کی آپس میں لڑائی میں شدید زخمی چیتا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے۔

پشاور چڑیا گھر میں ہلاک ہونے والے یہ واحد جانور نہیں ہیں بلکہ جب سے یہ چڑیا گھر بنا ہے تب سے یہاں مختلف جانوروں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں مور، بندر، برفانی چیتا، بنگالی چیتا شامل ہیں۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ کئی روز پہلے چیتوں کی آپس میں لڑائی کے دوران ایک چیتا شدید زخمی ہوا تھا تاہم زخمی چیتا علاج معالجہ کے باوجود بچ نہ سکا، پشاور چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت میں اضافہ پر صوبائی وزیر ماحولیات نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔