ملزمان کی حوالگی:پاکستان،برطانیہ کامعاہدےکیلئےملکرکام کرنےپراتفاق

پاکستان اوربرطانیہ نے ملزموں کی حوالگی کے معاہدے اورغیرقانونی...
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2020 11:01pm

پاکستان اوربرطانیہ نے ملزموں کی حوالگی کے معاہدے اورغیرقانونی طورپرمقیم شہریوں کی وطن واپسی کے سمجھوتے پربروقت پیشرفت کے لئے ملکرکام کرنے پراتفاق کیاہے۔

یہ اتفاق رائے وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب اورداخلہ شہزاداکبراور پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر Christian Turnerکے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں طے پایا۔

ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ملزموں کی حوالگی کے معاہدے اورغیرقانونی طورپر مقیم شہریوں کی وطن واپسی کے سمجھوتے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیاگیااوران معاہدوں کو حتمی شکل دینے کےلئے تعاون میں اضافے پراتفاق کیاگیا۔

ریڈیو پاکستان