اپوزیشن کے جلسوں سے کیسے نمٹا جائے ؟وزیراعظم نے مشاورت تیز کردی

اسلام آباد:اپوزیشن کے جلسوں سے کیسے نمٹا جائے ؟، وزیراعظم عمران...
شائع 14 اکتوبر 2020 12:13pm

اسلام آباد:اپوزیشن کے جلسوں سے کیسے نمٹا جائے ؟، وزیراعظم عمران خان نے حکومتی حکمت عملی طے کرنے کیلئے پارٹی رہنماؤں اور اتحادیوں سے مشاورت تیز کر دی، حکومتی اور پارٹی ترجمان کا اجلاس بھی آج بلا لیا۔

اپوزیشن کی تحریک اور ریاست مخالف بیانیے سے نمٹنے کا حکومتی پلان ، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس آج شام ساڑھے چار بجے ہوگا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

وزیر اعظم ترجمانوں کو حکومتی پالیسی سے آگاہ کریں گے، اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

وزیر اعظم ترجمانوں کو حکومتی بیانیہ سے متعلق گائیڈ لائن دیں گے، اجلاس میں مہنگائی کی موجودہ لہر پر بھی بات کی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان مہنگائی پر بلائے گئے اعلیٰ سطح اجلاس کے فیصلوں سے شرکا کو آگاہ کریں گے۔