الیکشن کمیشن سےفیصل واوڈا کےکاغذات نامزدگی سےمتعلق مکمل ریکارڈ طلب
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی سے متعلق مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فیصل واوڈا کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی،وفاقی وزیر کی جانب سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا ۔
عدالت نے قرار دیا کہ فیصل واوڈا کی عدم موجودگی پر بھی کیس کی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی ۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ نااہلی کا معاملہ قانونی ہے،اسے سیاسی نہیں بنائیں گے،اگر عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو ہمیں معلوم ہے کیسے دیکھنا ہے،جو کیس ہے الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے دیکھ لیتے ہیں۔
عدالت نے الیکشن کمیشن سے فیصل واوڈاکے کاغذات نامزدگی سے متعلق مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔
عدالت نے سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی،فیصل واوڈا نے نااہلی کیس میں 10ماہ سے جواب جمع نہیں کرایا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔