کوئٹہ کے علاقے اسمنگلی روڈ پر دستی بم حملہ، 11 افراد زخمی
کوئٹہ کے علاقے اسمنگلی روڈ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 2بچوں...
کوئٹہ کے علاقے اسمنگلی روڈ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 11افرادزخمی ہوگئے۔
کوئٹہ میں اسمنگلی روڈ کڈنی اسپتال کے قریب نامعلوم ملزمان نے زیر تعمیرپل پر کام کرنے والےمزدوروں پردستی بم سے حملہ کردیا،دستی بم پھٹنے سے 3مزدوراور2بچوں سمیت 11افرادزخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال اوربولان میڈیلس کمپلیس منتقل کیاگیاجہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہربتائی جارہی ہے۔
دھماکےکے فوراًبعدپولیس،ایف سی اور رضاکارتنظیمیں موقع پر پہنچ گئیں،بم ڈسپوزل اسکواڈکےعملے نےموقع سےشواہداکٹھےکئے،زخمیوں میں روح اللہ،وحیدخان اورمحمدہاشم وغیرہ شامل ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔