'جلسے کی وجہ سے اگر کورونا بڑھا تو ذمہ داری اپوزیشن پر ہو گی'

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا کہ این...
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2020 07:51pm

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا کہ این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں کیا گل کھلائے گئے، اس کے متعلق جلد حقائق سامنے رکھیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہان لیگ کی جانب سے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی توسط سے اڑھائی ارب روپیہ ضمنی الیکشن میں ترقیاتی منصوبوں کےلئے استعمال کیا گیا۔تاہم نیس پاک کے انجئنیرز نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ضمنی الیکشن کے دنوں میں کام کیا۔ مریم نواز ان تمام آفسران کو جاتی امرا بلا کر ہدایات دیتی رہیں۔

انہوں نے کہاگوجرانوالہ جلسے کی وجہ سے اگر کورونا بڑھا تو ذمہ داری اپوزیشن پر ہو گی۔