اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان کی گرفتاری ناموزوں قرار
وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپوزیشن کے جلسے میں کارکنوں کی گرفتاری پر رد عمل دے دیا اور کہا حکومت نے انہیں جلسے اور جلوسوں کی کھلی اجازت دی ہے ۔ اگر انہیں گرفتار کیا گیا ہے تو اچھی بات نہیں۔
شیخ رشید کاکہنا تھا کہ چھوٹی موٹی رکاوٹیں ہوتی ہیں۔ جس کارکن نے پہنچنا ہوتا ہے وہ خود پہنچ جاتاہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ البتہ جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں گرتیں ۔ یہ تو پی ٹی آئی بھی نہیں کراسکی۔ ایک سو چھبیس دن دنیا کا سب سے بڑا جلسہ کیا لیکن پھر حکومت نہ گرا سکے۔ بالآخر ہمیں عدالت جانا پڑا۔
پہلے مسلم لیگ نواز کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ سولہ اکتوبر کے جلسے سے حکومت کی واپسی کا سفر شروع ہو جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بغاوت کے مقدمے پر چار رکنی کمیٹی کی تشکیل اس بات کا ثبوت ہے کہ مقدمہ وزیر اعظم کی ہدایت پر درج کیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کے باہر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر دل کھول کر تنقید کی، اور کہا کہ چوروں کی حکومت میں آٹا 34 روپے تھا، ایمانداروں کی حکومت آئی تو چینی 100 روپے اور آٹا 80 روپے ہو گیا ہے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سیاسی جماعتوں کا کٹھ ہے، حکومت کو چلتا کریں گے اور عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔