پولیس ہمارا راستہ نہیں روک سکتی، شاہد خاقان عباسی
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے پولیس ہمارا راستہ ...
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے پولیس ہمارا راستہ نہیں روک سکتی افسران عمران خان کے نہیں ریاست کے ملازم ہیں۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہزاد اکبر اپنا ٹکٹ بک کروالیں ہمارا احتساب عوام کے سامنے ہوگا۔ جناح سٹیڈیم میں جلسے کے لیے درخواست دی لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ جی ٹی روڈ پر ہوگا۔ احسن اقبال نے کہا پہلے جلسے کے اعلان پر ہی عمران خان حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ""لگدا اے گل اگے ود گئی اے"" ۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ذبردستی روکنے کی کوشش کی گئی تو تشدد کی طرف معامالات جائیں گے جس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔