کراچی میں دوبارہ مردم شماری کا مطالبہ
جماعت اسلامی نے کراچی میں دوبارہ مردم شماری کرانے کا مطالبہ کردیا ۔
سراج الحق نے کہا کہ تین کروڑکی آبادی والے شہرکی آبادی ڈیڑھ کروڑظاہرکی گئی ، وزیراعظم اپنے ارد گرد مافیا کو تلاش کریں ۔
جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں حقوق کراچی مارچ کیا،جس میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حقوق کراچی مارچ سے خطاب میں کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے، ہم اپنا حق چھین کر لیں گے۔ سوچے سمجھے منصوبے کے تخت کراچی کی آبادی کو نصف ظاہر کیا گیا ۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی میں نئی مردم شماری کروائی جائے ۔ وزیراعظم کے کے اردگرد مافیا موجود ہے ۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کراچی کے لیے جملے سب کہتے ہیں لیکن کام کوئی نہیں کرتا کراچی کے نام پر سیاست کی جاتی ہے ۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے مارچ کے اختتام پر مولانا عادل شہید کے لیے دعائے مغفرت کے بعد موجودہ حکومت سے چھٹکارا دلانے کی دعا بھی کروائی ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔