کورونا، پرہجوم مقامات سے دور رہنے کا مشورہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے خبردار کیا ہے کہ پر ہجوم...
شائع 14 اکتوبر 2020 11:03pm

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے خبردار کیا ہے کہ پر ہجوم مقامات پر جانے سے گریز کریں کیونکہ کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کورونا کی دوسری لہر روکنے کے لئے ایس او پی پر عمل درآمد بے حد ضروری ہے.

چیف سیکرٹری پنجاب نے سرکاری ملازمین کی طرف سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول کے لئے مزید چیک پیش کیا۔

وزیراعلی نے کہا ہے کہ اکتوبر کے پہلے دو ہفتوں میں پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تاہم پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6 مریض جاں بحق جبکہ کے122نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عوام پرہجوم مقامات پر جانے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

وزیر اعلی نے پنجاب کے ملازمین کی طرف سے کورونا متاثرین کے لئے 120 کروڑ کے چیک کے بعد مزید رقم دینے پر چیف سیکرٹری اور ملازمین کے جذبے کو سراہا۔

وزیر اعلی نے لاہور میں صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ملک امجد علی نون کو ہدایات دیں اور کہا کہ متوسط اور پسماندہ آبادیوں میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔