پاکستان میں بے روزگاری بڑھنے کا خدشہ
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان میں بیروزگاری بڑھے گی، معاشی ترقی بھی ایک فیصد تک رہنے کا امکان ہے، مہنگائی میں بھی کمی ہوگی۔
پاکستان میں بیروزگاری بڑھنے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق معاشی ترقی کی شرح بھی ایک فیصد تک رہے گی۔
ادارے کے چیف اکانومسٹ گیتا گوپی ناتھ نے رپورٹ میں کہا کہ بیروزگاری کی شرح بھی چار اعشاریہ پانچ فیصد سے بڑھ کر پانچ اعشاریہ ایک فیصد ہو جائے گی۔
پاکستان میں رواں سال معاشی ترقی ایک فیصد تک رہ پائے گی دوہزار پچیس تک یہ شرح پانچ فیصد تک ہوسکتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد رہنے کا امکان ہے جو حکومت کے مقررہ ہدف کے اندر ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق دوہزار بائیس تک بیشتر ممالک وبا سے پہلے کی معاشی ترقی کی پوزیشن پر واپس آجائیں گے لیکن لاطینی امریکا میں معاشی زوال دو ہزار تیئیس تک برقرار رہے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔