Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 321,218 ہوگئی، 6,614افرادجاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2020 10:01am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد321,218ہوگئی جبکہ6,614افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئےملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 755نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ21ہزار 218ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 15اکتوبر بروز جمعرات کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا کے مزید477نئے مریض سامنے آئے جبکہ9ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں223،اسلام آباد میں 155،آزاد کشمیر میں 60، بلوچستان میں 22اورگلگت بلتستان میں کورونا کے 17کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نےپنجاب میں 7 اور اسلام آباد میں 2مریضوں کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ40ہزار997 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ01ہزار 237افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں38ہزار464،اسلام آباد میں17ہزار681،بلوچستان میں15ہزار599 ،گلگت بلتستان میں3982اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے3258کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید13مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6614ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2566افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2277،خیبرپختونخوا میں 1264،اسلام آباد میں191،بلوچستان میں146اور گلگت بلتستان میں 90اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث80 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ09ہزار209 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے533 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے315افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ05ہزار395مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران31ہزار862کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے755افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 39لاکھ75ہزار596افراد کے ٹیسٹ کےم جا چکے ہیں۔