Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ٹک ٹاک پرپابندی کیخلاف درخواست پر پی ٹی اے کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک پرپابندی کیخلاف درخواست پر...
شائع 15 اکتوبر 2020 11:26am

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک پرپابندی کیخلاف درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ٹی اے افسر کوذاتی حثیت میں طلب کرلیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے موبائل ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کیخلاف شہری کی درخواست پرسماعت کی۔

درخواست گزار نے ٹک ٹاک پابندی ختم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایاکہ پی ٹی اے نے 9 اکتوبرکو قانونی تقاضے پورے کئے بغیر پریس ریلیرز کے ذریعے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریماکس دیئے کہ کیوں نا پی ٹی اے کیخلاف کارروائی شروع کی جائے۔

عدالت نے ٹک ٹاک پر پابندی کیخلاف دائردرخواست میں پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ٹی اے کے سینئرافسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔