Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

شیری رحمان کی آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی مذمت

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء شیری رحمان نے سابق ...
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2020 11:49am

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء شیری رحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی مذمت کردی۔

پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ءشیری مزاری کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ جلسوں سے پہلے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، بیماری کے باوجود آصف زرداری ہر پیشی پر حاضر ہوتے ہیں، چیئرمین نیب اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ نیب حکومت کی ایما ءپر چل رہا ہے، لگتا ہے حکومت کے ساتھ ساتھ نیب بھی گھبراہٹ کا شکار ہے۔

رہنماء پیپلز پارٹی نے کہا کہ کتنے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کریں، نیب قوانین پر سمجھوتا نہیں کریں گے ،آپ کارکنان کو گرفتار کریں یا قائدین کو، پیپلز پارٹی حکومت کو گھر بھیج کر ہی رہے گی۔