Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

پنجاب کابینہ کے 2 صوبائی وزیر کورونا وائرس کا شکار

لاہور:پنجاب کابینہ کے 2صوبائی وزیر کورونا وائرس کاشکار ہوگئے...
شائع 15 اکتوبر 2020 12:18pm

لاہور:پنجاب کابینہ کے 2صوبائی وزیر کورونا وائرس کاشکار ہوگئے ،وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی نے کوروناٹیسٹ آنے کے بعد خود کو آئیسو لیٹ کرلیا۔

وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی گزشتہ شام طبعیت ناساز ہوئی ، گلے کی خرابی اور بخار محسوس ہوا جس پر انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو پازیٹو آگیا۔

میاں اسلم اقبال نے خود کو گھر پر کورنٹائن کرلیا ،میاں اسلم اقبال ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد گھر پر آئسولیشن میں ہیں۔

پنجاب حکومت کے وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی نے بھی طبیعت کی ناسازی پر کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا ،سید حسین جہانیاں گردیزی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد سے آئیسولیشن میں ہیں۔

وزیر زراعت نے کورونا سے صحت یابی تک تمام عوامی سرگرمیاں منسوخ کی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ شہری کورونا کے خطرے کے پیش نظر عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی بنائیں۔