Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

قومی دولت چوری کرنے والے صرف این آراو کی تلاش میں ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ منی لانڈررز نے معیشت...
شائع 15 اکتوبر 2020 02:07pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ منی لانڈررز نے معیشت برباد کی،ہم نے سنبھالا ، قومی دولت چوری کرنے والے صرف این آراو کی تلاش میں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے ملاقات کی،جس میں ملکی معاملات اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

بابر اعوان نے پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن اور نئی قانون سازی پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ ادارے قوم کو پیارے ہیں ملک کو استحکام کی راہ پرڈال دیا ،قومی دولت چوری کرنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں۔

بابر اعوان نے کہاکہ اداروں کیخلاف بیانیہ کسی صورت ملکی اور قومی مفاد میں نہیں،عوام ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھرپوردفاع کیا جائےگا ، بہتر معاشی اقدامات کے باعث حکومت درست سمت میں آگے بڑھ چکی ہے۔