Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

شمالی وزیرستان: دھماکا، کیپٹن سمیت 6 فوجی شہید

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن...
شائع 15 اکتوبر 2020 07:16pm

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 6 فوجی شہید ہوگئے۔ دہشتگردوں نے رزمک کےقریب فورسزکے قافلے کوسڑک کنارے نصب بم سےنشانہ بنایا ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان میں فورسز پردہشت گردوں کے آئی ای ڈی حملے میں افسر اور پانچ جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے رزمک کےقریب فورسز کےقافلے کوسڑک کنارے نصب بم سےنشانہ بنایا۔ حملے میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق، 37 سالہ نائب صوبیدار ریاض احمد، 44 سالہ نائب صوبیدار شکیل آزاد، 36 سالہ حوالدار یونس، 37 سالہ نائیک محمد ندیم اور 30 سالہ لانس نائیک عصمت اللہ نے جام شہادت نوش کیا ۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔