جان سینا نے خاموشی کے ساتھ مسلمان لڑکی سے دوسری شادی کرلی

ہالی وڈ اسٹار اور معروف ریسلر جان سینا خاموشی سے دوسری بار رشتہ...
شائع 15 اکتوبر 2020 07:33pm

ہالی وڈ اسٹار اور معروف ریسلر جان سینا خاموشی سے دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ انہوں نے اپنی ایرانی نژاد کینیڈین دوست اور مسلمان لڑکی شی شریعت زادہ کو اپنا ہم سفر بنالیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جان سینا کی شادی کی تقریب انتہائی خاموشی سے فلوریڈا میں انجام پائی جس میں اُن کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

enter image description here
enter image description here

43 سالہ عالمی شہرت یافتہ ریسلر نے نہ ہی اب تک شادی کا باقاعدہ اعلان کیا ہے اور نہ ہی شادی کے خصوصی فوٹوشوٹ کیلئے پریس کو مدعو کیا۔

واضح رہے کہ جان سینا نے اپنی پہلی اہلیہ کو 2012 میں طلاق دی تھی، الزبتھ ہیوبرڈیو کے ہمراہ اُن کی ازدواجی زندگی 3 سال تک چلی تھی۔